سرگودھا، 08 مارچ (اے پی پی): 8مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے اس دن خواتین کے معاشرتی، گھروں اور سماجی مسائل کو نمایاں کیا جاتا ہے اور ان کے حقوق کے حوالے سے اہمیت کو اجاگر کیا جاتا ہے اور اس دن ایسی خواتین جو اپنی خداد صلاحیتوں کی بدولت معاشرے میں خاص مقام رکھتی ہیں انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا جاتا ہے اور یہی خواتین دیگر عورتوں کے لیے ایک مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔
اے پی پی سے بات کرتے ہوئے عورتوں کےعالمی دن پر گولڈ میڈلسٹ منزہ انور نے کہا کہ کہ میں نے 2005 سے ریڈیو پاکستان میں عورتوں کے لیے سپیشل پروگرام شروع کیا جس سے لاکھوں عورتوں کو سہولت ملی۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھاعورتوں کا دن اس لیے منایا جاتا ہے تاکہ عورتوں کو ان کی اجرت ملے نہ کہ ان کے کسی سرپرست مرد کو ملے۔
لیکچرار میڈم ثمرین اختر نے کہا کہ میں سپیشل بچیوں کی تربیت کرتی ہوں جس سے وہ ایک معاشرہ میں اپنا مقام پیدا کر سکیں کیونکہ ایک عورت ہونے کے ساتھ ساتھ وہ سپیشل بھی ہیں ۔