سرگودھا:ڈی آئی جی سرگودھا کا شاہ پور جیل کا دورہ

34

سرگودھا،22مارچ (اے پی پی):ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف جیل خانہ جات سرگودھا ریجن سعید اللہ گوندل نے ڈسٹرکٹ جیل تحصیل شاہپورکا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر اُنہوں نے جیل میں سحری وافطاری کے انتظامات کو چیک کیا۔ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہپوروحید خان نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف جیل خانہ جات سرگودھا ریجن سعید اللہ گوندل کو اسیران کو دیا جانے والا معیاری  اور گورنمنٹ سے منظور شدہ مینو کے مطابق کھانا دیکھایا۔بعد ازاں ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف جیل خانہ جات سرگودھا ریجن سعید اللہ گوندل کو جیل کی صفائی اورسیکورٹی کا نظام بھی چیک کروایا گیا۔ سعید اللہ گوندل نے تمام جیل افسران و ملازمین کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ اسیران کو بروقت مینو کے مطابق صبح و شام معیاری سحر ی وافطاری فراہم کی جائے۔