سرگودھا ،01مارچ (اے پی پی(:پنجاب فوڈاتھارٹی سرگودھا کی مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ،400 کلو ناقص گوشت تلف کر لیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کی سربراہی میں یوسف پارک چک نمبر 43میں کاروائی 400 کلو ناقص اور مضر صحت گوشت تلف اور مالکان کے خلاف مقدمہ درج، کاروائی محکمہ لائیو اسٹاک کے ساتھ مل کر کی گئی۔ شہری کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر 1223 پر رابطہ کریں۔