سرگودھا :   کنو کی کٹائی 

26

سرگودھا،05 فروری (اے پی پی ):  کنو اپنے ذائقے اور مٹھاس کے باعث  دنیا بھر میں مشہور ہے اوراپنی ایک الگ شناخت رکھتا ہے

ضلع سرگودھا میں کنو کے باغات آپکو  جگہ جگہ پر کاشت کئے ہوئے نظر آتے ہیں۔کنو کا پھل تیار ہونے کے بعد اسکی کٹائی کا عمل 15 اکتوبر سے شروع ہو جاتا  جو کہ مارچ  کے آخرتک جاری رہتا ہے۔

کنو کی کٹائی کے لیے صوبہ بھر خصوصاًجنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے مزدوروں کی ٹیمیں کٹائی سے ایک ہفتہ قبل سرگودھا پہنچ جاتی ہیں۔ان ٹیموں کو تین حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے جو کہ پہلے مرحلہ میں باغات سے کنو کو دستی کٹر کے ذریعے کا ٹ کر اپنے بازوں سے بندھی ہوئی کپڑے سے بنی  جھولی میں ڈالتے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ مزدور اس مہارت سے کنو کو درخت سے اس طرح کاٹتے ہیں کہ اس کی شاخ کا تھوڑا سا حصہ کنو کے ساتھ آجائے اورباقی ٹہنی کے ساتھ موجود رہے تاکہ آئندہ سیزن میں کنو کے درخت پر پھل کی افزایش میں آسانی ہو۔

اس کے بعد یہ ٹیم کٹے ہوئے پھل کو پلاسٹک سے بنی ٹوکریوں میں ڈال کر چھانٹی کے مرحلہ کے لیے ٹیم  بی کے حوالے کر دیتی ہے۔بعد ازاں ٹیم بی ان پلاسٹک سے بنی ٹوکریوں میں سے کنو کو کیٹگری اے اور بی کے لیے اسکی چھانٹی کرتے ہیں۔چھانٹی کرنے والی ٹیم یہاں پر اس بات کا خاص خیال رکھتی ہے کہ کوئی بھی بی گریڈ کا پھل گریڈ اے کا حصہ نہ بن سکے۔یہ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر کنو کے کٹائی کے عمل سے لے کر اس کی گریڈنگ کے مرحلہ تک علی الصبح سے لے کر شام تک کام کرتی ہیں۔

کنو کی کٹائی کرنے والی ٹیمیں دھند یا شدید سرد موسم کا مقابلہ کرتے ہوئے  اپنا کام کرتی ہیں۔