سکھر؛سارے مذاہب کو امن و امان کے ساتھ رہنا چاہیے،سینئرایڈووکیٹ عاطرخان گبول

11

سکھر،20مارچ(اے پی پی)  عاطر خان گبول،سینئر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان و جنرل سیکریٹری ہائیکورٹ بار سکھر نے 23 مارچ کے حوالے سےاپنے پیغام میں کہا کہ امن سے رہیں،تحمل سے رہیں، محنت کریں،جستجو کریں، قانون کا احترام کریں اور اس پر عمل کریں اور سارے مذاہب کو امن و امان کے ساتھ رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جب قرارداد پاکستان منظور ہوئی اس میں تمام مذاہب مسلم،ہندو، سکھ، عیسائی جتنے بھی مذاہب پاکستان میں تھے ان سب کا تحفظ کیا گیا،آنے والے 23 مارچ کو ہم انشاءاللہ سارے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اچھے طریقے سے منائیں گے۔