سکھر،20مارچ(اے پی پی):سماجی کارکن شائستہ کھوسو نے 23مارچ کے حوالے سے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ ہم سب پاکستانی ہیں ہم لوگ یہاں سب مل کر 23 مارچ بھرپور طریقے سے مناتے ہیں ، 23 مارچ کے دن جو قرارداد منظور ہوئی وہ پاکستان میں رہنے والے ہر انسان کے لیے تھی چاہے وہ کسی بھی فرقے اور مذاہب سے تعلق رکھتا ہو۔
سماجی کارکن شائستہ کھوسو نے کہا کہ ہم سب کو چاہیے کہ ہم اپنے ملک کی حفاظت کریں اور پاک فوج کا ساتھ دیں کیونکہ پاک فوج ہے تو ہم ہیں اور پاکستان ہے تو ہم ہیں ،ہمیں اپنے پاک فوج کا ساتھ دینا چاہیے۔
سماجی کارکن شائستہ کھوسو نے کہا کہ فوج نے پاکستان کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں وہ ہمیشہ اپنے ملک اور عوام کی خدمت کے لیے جانوں کا نظرانہ پیش کرتے ہیں اور ہمیں اپنے پاک فوج کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔