سکھر۔13مارچ(اے پی پی)ایس ایس پی زبیر نظیر احمد شیخ کے احکامات پر اے ایس پی سٹی محمد عثمان خان نے شہر کے اہم مقام پر ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کیا، اے ایس پی سٹی محمد عثمان خان نے تمام علاقے کے ایس ایچ اوز کو روزانہ کی بنیاد پر تعینات جوانوں کے ساتھ افطاری کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ان کے جائز مسائل بھی حل کرنے کی احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر اے ایس پی محمد عثمان خان کا کہنا تھا کہ جوانوں کہ ساتھ روزہ افطاری کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی ہے جو شدید گرمی ، روزے کی حالت میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ہمیشہ چست و پیش پیش رہتے ہیں اور شہریوں کو یقین دلانا ہے کہ پولیس حفاظت کی لئے 24 گھنٹے راستوں پہ تعینات ہے، پولیس جوان نہ صرف ٹریفک روانی کو برقرار رکھے ہوئے ہیں بلکہ مشکوک مشتبہ افراد پر بھی کڑی نظر رکھتے ہیں تاکہ عوام کو کسی بھی تکلیف سے محفوظ رکھا جائے۔