سکھر،02مارچ(اے پی پی)پولیس کی مخفی اطلاع پہ اہم و کامیاب کارروائی ، ایک ہفتہ قبل شہرسے چوری کی گئی کار برآمدکرکے مسروقہ کار مالکان کے حوالے کردی گئی، برآمد کی گئی کار بی سیکشن تھانے کی حدود سے چوری ہوگئی تھی ، برآمد شدہ مسروقہ کار اسمال ٹریڈرز کے صدر حاج ہارون کے حوالے کردی گئی۔
اس موقع پر حاجی ہارون نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ ایس ایس پی زبیر نظیر شیخ کا کار برآمدگی پہ تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ، افسران کو ہار پہنائے گئے ۔
اس موقع پہ ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ شہر کی فضا کو مستحکم بنانا اولین ترجیح ہے ، تمام وسائل بروئے کار لاکر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے ۔











