سکھر: چیف جسٹس ہائی کورٹ سندھ کا سکھر کا دورہ

16

سکھر،07مارچ(اے پی پی)چیف جسٹس ہائی کورٹ آف سندھ عقیل احمد عباسی سندھ ہائی کورٹ سکھر پہنچ گئے،جسٹس عقیل احمد عباسی نے سندھ ہائی کورٹ سکھر میں پودا لگایا اور نئی بننے والی عمارت کا افتتاح کیا،جسٹس عقیل احمد عباسی نے ججز اور وکلاء کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ سکھر کا دورہ کرنے کے بعد سکھر بینچ میں سات کیسوں میں سماعت کی۔