سیالکوٹ،07مارچ(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر “نگہبان رمضان “پیکج کے تحت راشن کی پیکنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز راشد بتول نے بتایا کہ راشن بیگ میں موجود اشیاء کے معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا ،تمام راشن کو اچھی معیار کی اشیاء سے پیک کیا جا رہا ہے ان کی گھر گھر ترسیل بھی شفاف طریقے سے عمل میں لائی جا رہی ہے۔