شکرگڑھ؛دربار صاحب کرتار گھرپور میں 14 واں نگر کیرتنن جلوس نکالا گیا

19

 شکرگڑھ ،07 مارچ (اے پی پی ): دربار صاحب کرتار گھرپور میں 14 واں نگر کیرتنن جلوس نکالا گیا۔ بھارت سے گرو گرنتھ صاحب مہاراج کا 14 واں نگر کیرتن پاک بھارت کرتار پور  کوریڈور کے ذریعے گوردوارہ سری دربار صاحب کرتار پور پہنچا،سی ای او پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کرتارپور، محمد ابوبکر آفتاب قریشی نے زیرو لائن پر نگر کیرتن جلوس کا استقبال کیا ۔

نگر کیرتن کے شرکاء نے گرودوارہ میں سجدہ کیا اور لنگر ہال میں لنگر بھی کھایا۔ یاتریوں کا کہنا تھا ہمیں کرتار پور میں خوشی ملی ہے ہم پاکستانی حکومت کے گئے انتظامات سے مطمئن ہیں نگر کیرتن کے رہنماؤں ،منتظمین، پنج پیارے صاحبان اور نشانی سنگھوں کو سروپوں اور گردوارہ کی شیلڈز سے نوازا گیا۔