اسلام آباد،03 مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو 16 واں قائد ایوان اورملک کا 24 واں وزیراعظم منتخب کر لیا ہے ۔یہ دوسرا موقع ہے کہ شہبازشریف ملک کے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے لیے ہونے والے انتخاب کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز شریف 201 ووٹ لیکر وزیراعظم پاکستان منتخب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار عمر ایوب خان نے 92 ووٹ حاصل کیے۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے ایوان میں موجود ہونے کے باوجود رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔