صدارتی انتخابات؛ پریذائیڈنگ آفیسر جسٹس عامر فاروق نے اراکین کو پولنگ کے طریقہ کار اور بیلٹ پیپر کے استعمال کے حوالے سے ہدایات جاری کیں

17

اسلام آباد،9مارچ(اے پی پی):پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدارتی الیکشن کیلئے پولنگ شروع ہونے سے قبل پریذائیڈنگ آفیسر جسٹس عامر فاروق نے اراکین کو پولنگ کے طریقہ کار اور بیلٹ پیپر کے استعمال کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

 پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدارتی الیکشن کیلئے پولنگ کے آغاز سے قبل پریذائیڈنگ آفیسر نے اراکین کو بتایا کہ بیلٹ پیپر پر متعلقہ امیدوار کے نام کے سامنے کراس کا نشان لگانا ہو گا، یہ نشان متعلقہ امیدوار کے نام کے سامنے بنے خانے کے اندر ہونا ضروری ہے۔ اگر کسی ممبر کا بیلٹ پیپر کسی وجہ سے خر اب ہو جائے تو وہ پہلا بیلٹ پیپر واپس جمع کروا کر دوسرا لے سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولنگ بوتھ میں موجود پنسل کے علاوہ کوئی دوسرا قلم نشان کیلئے استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔