اسلام آباد،9مارچ (اے پی پی): پارلیمنٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صدر مملکت کے انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو چکا ہے اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے ۔صدر مملکت کے انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل شام 4 بجے تک جاری رہا۔ صدارتی انتخابات میں وفاقی اتحادی حکومت کے امیدوار آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی کے درمیان مقابلہ ہے ۔