اسلام آباد، 15 مارچ(اے پی پی ): صدر مملکت آصف علی زرداری جمعہ کے روز اپنے آبائی شہر نوابشاہ پہنچے۔ وہ نوابشاہ ایئرپورٹ سے آبائی قبرستان “بالو جا قبا” گئے جہاں انہوں نے اپنے والد مرحوم حاکم علی زرداری اور والدہ مرحومہ بیگم بلقیس سلطانہ کی آخری آرامگاہ پر حاضری دیکر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر علی حسن زرداری سمیت دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ بعدازاں صدر مملکت زرداری ہائوس پہنچے جہاں ان سے منتخب نمائندوں، معزین شہر اور پارٹی ارکان کے وفود نے ملاقاتیں کی۔