صدر پاکستان کے انتخاب کیلئے خیبرپختونخوا اسمبلی میں ووٹنگ جاری

18

پشاور، 9مارچ(اے پی پی): صدر پاکستان کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ، سینیٹ اور دیگر صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔صدارتی انتخاب کے لیے خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھی پولنگ کا عمل صبح 10 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا، جہاں صوبائی اسمبلی کے اراکین  اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔

صدارتی انتخاب میں حکومتی اتحاد کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری اور سنی اتحاد کونسل و دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے قوم پرست رہنما محمود خان اچکزئی امیدوار ہیں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی ہال کو صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ اسٹیشن کا درجہ دے دیا گیا ہے، جبکہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ محمد ابراہیم پریزائڈنگ افسر ہیں ۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے 118 ارکان صدر کے انتخاب کیلئے ووٹ پول کریں گے۔