صدر کے انتخاب کے لیے سندھ  اسمبلی میں پولنگ کا عمل جاری  ،وزیراعلی سندھ نے اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا

26

کراچی،09 مارچ (اے پی پی):ملک کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے  سندھ  اسمبلی میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےصدرکے انتخاب کے لیے سندھ اسمبلی  میں اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا۔پولنگ شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

صدر کے عہدے کے لیے پیپلزپارٹی کے امیدوار آصف علی زرداری ہیں جب کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی ایم اے پی)کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کے قانون سازوں کی حمایت حاصل ہے۔