عوام کی جان و مال کی حفاظت اور انکے لیے آمدو رفت میں آسانی پیدا کرناہماری  ترجیحات میں شامل ہے،ڈپٹی کمشنر

21

پشین،02 مارچ  ( اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور انکے لیے آمدو رفت میں آسانی پیدا کرنا ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حالیہ بارشوں اور برفباری سے متاثرہ علاقوں تحصیل برشور اور توبہ کاکڑی کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے متاثرہ مواصلاتی نظام کا خصوصی جائزہ لینے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایکسین محکمہ ایریگیشن ملک اسد خان اور  ایکسین بی اینڈ آر شمس الحق سمیت محکمہ زراعت انجینئرنگ (ایم،ایم،ڈی) رشید خان ترین بھی ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل برشور اور تحصیل پشین کے درمیان متاثرہ طور مرغہ پل اور دیگر راستوں کو ہیوی مشینری کی مدد سے جلد از جلد بحال کرتے ہوئے عوامی نقل و حرکت کو فوری طور یقینی بنایا جائے جس پر فوری طور عملی اقدامات کرتے ہوئے ایکسین ایریگیشن نے بھاری مشینری کے ذریعے متاثرہ پل کو بحال کر دیا جبکہ اس بابت علاقے کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تحصیل برشور توبہ کاکڑی کے عوام اس دوران احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔