فیصل آباد؛انسداد پتنگ بازی ایکٹ کے تحت کارروائیاں، 11 مینوفیکچررز، 821 دکانداروں سمیت 1767 افراد کو گرفتار

0

فیصل آباد،25 مارچ(اے پی پی ):انسداد پتنگ بازی ایکٹ کے تحت کارروائیاں،فیصل آباد پولیس نے 11 مینوفیکچررز، 821 دکانداروں سمیت 1767 افراد کو گرفتار کرلیا ۔گزشتہ 48 گھنٹوں میں 32 مینوفیکچررز و دکانداروں سمیت280 افراد گرفتار کیا گیا۔

پتنگ ساز فیکٹریوں اور پتنگ فروشوں کیخلاف جاری کریک ڈاؤن میں گزشتہ  48 گھنٹوں کے دوران فیصل آباد پولیس نے ضلع بھر میں مختلف تھانوں میں 279 مقدمات درج کئے۔32 مینوفیکچررز و دکانداروں سمیت280 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔

 ترجمان شاہد ملک نے سی پی او فیصل آباد کیپٹن (ر) محمد علی ضیا کے حوالے سے  میڈیا کو بتایا کہ پتنگ بازی کیخلاف جاری مہم  میں2578 مقدمات درج کر کے2604 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار افراد میں 11 بڑے مینوفیکچررز، 821 دکانداروں سمیت 1767 افراد کو گرفتار کیا ۔

 ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے مذکورہ کارروائیوں میں 141421 پتنگیں، 6571 کے قریب ڈور چرخیاں ضبط کی ہیں ۔ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف 271 مقدمات کا اندراج کر کے247 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے  جن کے قبضہ سے 161 عدد کا مختلف نوعیت کا اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈرونز کیمروں کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔’فیصل آباد کائیٹ فلائنگ ایسوسی ایشن’ کے نام سے سوشل میڈیا پہ پیج چلانے والے ملزم کو گرفتار کرکے اسکا نیٹ ورک توڑا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر پتنگ بازی کی ترغیب دینے والے  25ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ خونی ڈور سے بچاؤ  کیلئے موٹر سائیکوں پر25 ہزار حفاظتی اینٹینے بھی لگائے گئے ہیں۔ پتنگ بازی روک تھام کیلئے آگاہی واک اور سکول کالجز میں آگاہی کیلئے سیمینارز کیے گئے۔ٹرانسپورٹرز اور شہر کی بلند بلڈنگز کے مالکان سے شورٹی بانڈز لیے گئے۔پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے  ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔