اسلام آباد،8مارچ (اے پی پی): قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں ارکان نے مختلف امور پر اظہار خیال کیا اور خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے قرارداد منظور کی گئی جس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اجلاس بدھ 13 مارچ دوپہر دو بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا۔