اسلام آباد،4مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا ، اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی نے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف سمیت صوبائی وزرائے اعلیٰ کو مبارکباد دی اور مختلف قومی امور پر اظہار خیال کیا۔ جس کے بعد ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے قومی اسمبلی کا کا اجلاس جمعہ کی شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا۔