قوم ابھی تک قیام پاکستان کی سختیاں نہیں بھولی اور پوری تندہی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، جلد منزل تک پہنچیں گے؛پیر ضیاء الحق نقشبندی

29

لاہور، 22 مارچ ( اے پی پی ): پیر ضیاء الحق نقشبندی نے کہا ہے کہ قوم ابھی تک قیام پاکستان کی سختیاں نہیں بھولی اور پوری تندہی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، جلد منزل تک پہنچیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے ایام کو یاد رکھتی ہیں تیئس مارچ کو قرار داد پاکستان منظور کی گئی پوری قوم اس دن کو بھرپور طریقے سے مناتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاء پسندی کا شکار ہیں لیکن ریاستی اداروں اور حکومت کے ساتھ قوم کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے میں صوفیا اور مشائخ کا بڑا اہم کردار ہے جنہوں نے قائد اعظم کے شانہ بشانہ ملک بنایا۔