اسلام آباد،09 مارچ(اے پی پی): لوک ورثہ میں رنگا رنگ دو روزہ اسلام آباد ویمن گالا کا آغاز ہو گیا ہے جس میں خواتین دستکاروں نے ہاتھ سے بنی ہوئی مقامی مصنوعات کی نمائش کا انعقاد کیا۔
لیٹس گرو ٹوگیدر کمیونٹی کے زیر اہتمام، خواتین دستکاروں کو بااختیار بنانے اور انکی حوصلہ افزائی کے لیے “بہار رنگ”کے نام سے اس نمائش کو پیش کیا گیا جس میں ڈیکوریشن پیسز، زیورات، ملبوسات، گھروں کو سجانے کا سامان، ریزن آرٹ، کھانوں کے سٹال اور دیگر اشیاء لوگوں کی توجہ کا مرکز رہیں۔
خواتین اور فیملیز کی بڑی تعداد نے ویمن گالا میں شرکت کی اور خواتین دستکاروں کے کام کو سراہا۔