محکمہ موسمیات کی ملک میں بارش اورگردآلود ہواؤں کی پیشگوئی

18

اسلام آباد،27 مارچ(اے پی پی):محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب ،اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ ملک کے جنوبی علاقوں میں گردآلود ہوائیں/جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی /وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلودر ہا۔ خطہ پوٹھوہار، وسطی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پر گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔

 سب سے زیادہ بارش لیہ میں 04، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 02، بھکر 01 اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  کے مطابق شہید بینظیر آباد 43، چھور، دادو، پڈعیدن اور سکرنڈ میں  42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔