مری ، ۱ مارچ ( اے پی پی):سی ٹی او تیمور خان نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی طرف سے مری جانے والے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔مری میں بارش اور پھسلن کے باعث گاڑی کی رفتار کم رکھیں۔ تیز بارش اور پھسلن کی صورت میں فوگ لائٹ اور ڈبل اشاروں کا استعمال کریں۔دوران بارش لینڈ سلائیڈنگ کے خطرہ کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
تیمور خان نے مزید کہا کہ اندرون مری اور پنجاب سے آنے والے راستوں پر ٹریفک رواں دواں ہے۔دوران ڈرائیونگ جلد بازی اور ڈبل لائن پر جانے سے اجتناب کریں۔ دو طرفہ ٹریفک چلنے کی و جہ سے غلط اوور ٹیکنگ سے گریز کریں۔دوران سیاحت اپنی گاڑی کو مناسب اور محفوظ جگہ پر پارک کریں۔
سیاح ممکنہ برف باری کی صورت میں اپنی گاڑی کے ٹائروں پر چین کا استعمال کریں اور ساتھ اضافی گرم کپڑے بھی لائیں۔لینڈ سلائیڈنگ ہونے کی صورت میں ڈائیو ر حفاظتی پوائنٹس پر موجود ٹریفک سٹاف سے تعاون کریں۔











