مری میں ہلکی بارش،گلیات میں  ژالہ باری، ٹریفک پولیس کیجانب سے سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری

14

مری،01 مارچ(اے پی پی ): ملکہ کوہسارمری اور گردونواح میں صبح سے شروع ہونے والی ہلکی بارش اور  گلیات  میں  ژالہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

اس سلسلے میں سٹی ٹریفک پولیس  نے  مری آنے والے سیاحوں کو خوش آمدید  کہتے  ہوئے ٹریفک سے متعلق ہدایت جاری کیں  ہیں۔

 ٹریفک پولیس کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر  مری  کی زیر نگرانی مری میں کنٹرول روم  قائم کر دیا گیا ، جس میں تمام محکمہ جات کے نمائندگان چوبیس گھنٹے سیاحوں کی معاونت کے لیے موجود رہیں گے۔

مری  آنے سے قبل اپنی گاڑی  کو چیک کروالیں ، گاڑی کا درست حالت میں ہونا  ضروری ہے ،  ون وے کی خلاف ورزی ہر گز نہ کریں۔اس کے علاوہ  برف ہٹانے والی مشینوں کو  ترجیحی بنیادوں پر راستہ دیں۔

مری  آنے والے سیاحوں سے گزارش ہے کہ انتظامیہ اور سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے   جاری کی گئی ہدایات پر عمل کر کے سفر کو آسان بنائیں۔