ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات

8

اسلام آباد،13 مارچ(اے پی پی): محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، اسلام آباد،بالائی پنجاب ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  بالائی سندھ، شمالی بلوچستان، وسطی/جنوبی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سےبارش موہنجوداڑو میں 17، خیرپور 16، لاڑکانہ 12،گڑھی دوپٹہ 8، سکھر،خضدار،کوئٹہ 07، مظفر آباد 06، ژوب 05،چترال 04،جیکب آباد 02 جبکہ ملتان میں  01 ملی میٹر بارش ہوئی۔

بدھ کو (آج ) ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی میں07، کالام منفی 03، گوپس منفی02 اوربگروٹ میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔