ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک،بالائی علاقوں میں سرد اور ابر آلود رہے گا،محکمہ موسمیات

15

اسلام آباد،14 مارچ (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران  کشمیر،بالائی خیبرپختونخوا،اسلام آباد، بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش  مظفر آباد میں 40، گڑھی دوپٹہ39، راولاکوٹ 38 ، پٹن33، دیر 28، راولپنڈی (چکلالہ) 20، مری19،مالم جبہ 17، دروش، سیدو شریف 16، میرکھانی، کالام 15، چترال12، کچہری 14،اسلام آباد 10، گوجرانوالہ، حافظ آباد، جہلم 06، گجرات 05، اٹک 04، فیصل آباد، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ 02، جوہر آباد، منڈی بہاؤالدین اور شیخوپورہ 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران کالام اور مالم جبہ میں 02 انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ، کالام منفی 07، مالم جبہ، قلات منفی 02، گوپس اوربگروٹ میں0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔