اسلام آباد،06 مارچ (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا،بالائی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سردرہے گا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا،تاہم شمالی/جنوب مغربی بلوچستان اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔
آج کم سے کم درجہ حرارت: کالام منفی 12، لہہ منفی11،استور، گوپس منفی 06،قلا ت منفی 05، چترال منفی 03،بگروٹ، دیر ، دروش، میر کھانی، راولاکوٹ اور اسکردو میں منفی 02سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔