منافع خوروں کے خلاف نارووال میں گھیرا تنگ،25865انسپیکشنز،جرمانے عائد

31

نارووال، 18 مارچ(اے پی پی):رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اشیاءضروریہ کو من مانی قیمتوں پر فروخت کرنے والے ناجائز منافع خوروں کے خلاف نارووال میں گھیرا تنگ،ڈپٹی کمشنر نارووال کی ہدایات کے مطابق پرائس مجسٹریٹس کی جانب سے اشیاءخرونوش کی قیمتوں کی کڑی نگرانی جاری ہے۔رواں ماہ پرائس مجسٹریٹس کی جانب سے ضلع بھر میں25865انسپیکشنز کرتے ہوئے ناجائز منافع خور تاجروں پر 1590500روپےجرمانہ عائد کیا اور 54تاجروں کو حوالہ پولیس کیا گیا۔