میرپور خاص؛ تعلیمی اداروں میں ٹریفک قوانین کی آگاہی  سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز

32

میرپورخاص،01 مارچ (اے پی پی): ڈی آئی جی میرپورخاص رینج  تنویر عالم اوڈھو  کی ہدایات کی روشنی میں ٹریفک پولیس میرپورخاص کی جانب سے مختلف پرائیوٹ و سرکاری اسکولز میں ٹریفک سے متعلق قوانین کی آگاہی  اور ون ویلنگ ، کار ریسنگ و دیگر خطرناک اور جان لیوا حرکات جو کہ جانی و مالی نقصان کے ساتھ ساتھ جرم کا درجہ رکھتی ہیں ان کی ممانعت سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 اس سلسلے میں  ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن عبدالستار گرگیج کی سربراہی میں ٹریفک  سارجنٹ  حیدر علی  و ٹریفک پولیس میرپورخاص کی جانب سے مختلف اسکولز کا دورہ کیا گیا اور طلباء کو ٹریفک قوانین کی پاسداری اور ون ویلنگ و ریسنگ کی ممانعت کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔

 ٹریفک سارجنٹ حیدر علی نے بتایا کہ ٹریفک کے قوانین کی عدم معلومات اور  کم عمری میں موٹر سائکلیں و کاروں کے حادثات میں زیادہ جانی و مالی نقصان ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا نوجوان بچے آئے روز کسی نہ کسی حادثے کا شکار ہوتے ہیں پولیس  کے ساتھ اساتذہ اور والدین کو بھی اپنے بچوں کو ٹریفک قوانین پر عمل در آمد کرانا لازم ہے اور نا تجریبکاری کاری کے سبب بچوں کو نوجوانوں کو گاڑیاں دینے سے گریز کریں۔