ملتان،11 مارچ(اے پی پی): نگہبان رمضان پیکج کے تحت گھر گھر راشن تقسیم کا عمل مزید تیز،70 ہزار سے زائد نادار شہریوں کو گھروں پر باعزت طریقے سے راشن فراہمی مکمل کر دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کا سٹیل سائیلوز گودام کا دورہ کیا اور راشن پیکنگ اور ترسیل کے عمل کی انسپکشن بھی کی اور کہا 3 لاکھ 37 ہزار سے زائد شہریوں کو گھروں تک راشن انتظامیہ پہنچائے گی اور کہا گھروں میں بائیو میٹرک تصدیق کے بعد ہی راشن فراہم کیا جائے گا۔رضوان قدیر نے کہا کہ 18 کلو راشن بیگ میں آٹا ،بیسن،گھی،چینی اور چاول شامل ہیں اور انہوں نے کہا شمش آباد رمضان بازار کو مکمل فعال کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے گوداموں پر عوام کے جمع ہونے کا سخت نوٹس لیا اور کہا صرف رجسٹرڈ افراد کے گھروں پر راشن تقسیم کیا جارہا ہے اور انہوں نے کہا رجسٹرڈ گھروں کے علاؤہ کسی مقام پر راشن فراہمی نہیں کی جائے گی۔