اسلام آباد، 11 مارچ (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی کے زیر اہتمام نیشنل پلاننگ ورکشاپ کا انعقاد پیر کے روز منعقد ہوا جس کا مقصد قومی سطح پر منصوبہ بندی اور ترقی کیلئے قومی مقاصد کا تعین کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا کہ ترقیاتی پالیساں اور منصوبے منصوبہ بندی کے مطابق ہوں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان خان کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح و بہبود حکومت کی ذمہ داری ہے جبکہ اس بات کا واضح تعین کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اس سوچ کو بدلنا ہو گا کہ صوبائی حکومت کے پاس انسانی صلاحیت کی کمی ہے اور صوبوں کے پاس مالیاتی اختیارات نہیں، انہوں نے کہا کہ صوبوں کے اندر وسائل کے استعمال کو کماحقہ یقینی بنانے کے لئے وہاں موجود وسائل کے مؤثر استعمال، صلاحیت سے استفادہ کرنے اور استعداد کار میں بہتری لانے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
ورکشاپ میں سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی اویس منظور سمرا، ایڈشنل سیکرٹری، جوائنٹ چیف میکرو اکانومسٹ (میکرو) اور دیگر نے شرکت کی۔