پاکپتن، 13 مارچ (اے پی پی):ضلع پاکپتن کے شہری بھی وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز سے سستے داموں اشیاء ضروریہ خرید رہے ہیں۔رمضان ریلیف پیکج چاند رات تک جاری رہے گا۔
حکومت پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر انیس بنیادی اشیاء خورونوش پر پندرہ فیصد تک رعایت دی گئی ہے جس سے پاکپتن اور اس کی دونوں تحصیلوں کے شہری بھی بھرپور استفادہ کر رہے ہیں۔وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج 2024کے تحت عام صارفین کو دس کلو آٹے کا تھیلہ چھ سو اڑتالیس روپے میں،گھی تین سو پینسٹھ روپے،چینی ایک سو نو روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔شہریوں نے حکومت کے اس رمضان ریلیف پیکج کو بے حد سراہا ہے۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد سارا سال بیس کلو آٹا،پانچ کلو گھی،پانچ کلو چینی اور تین کلو چاول سمیت کوکنگ آئل اور دالیں عام بازار سے رعائتی نرخوں پر خرید سکتے ہیں۔وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت عام صارفین کو خوردنی تیل سفید چنا، دال چنا،چاول پر پچیس روپے جبکہ چائے کی پتی کے آٹھ سو گرام والے پیکٹ پر ایک سو روپے تک کی رعایت دی گئی ہے۔
وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج 2024 کم آمدنی والے افراد کے لئیے حکومت کی طرف سے ایک بڑا ریلیف ہے۔