وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات

18

اسلام آباد,6مارچ  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بدھ کو وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور سیکیورٹی سے متعلق  امور پر بات چیت ہوئی۔