وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے گی، ،وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ

24

 

اسلام آباد،11مارچ  (اے پی پی):وفاقی وزیر  عطاء  اللہ  تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی  قیادت میں حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے گی، ہم نے حکومتی اخراجات کو کم کرنا ہے، ملکی معیشت میں بہتری لانی ہے۔ انہوں نے  پیر کو ایوان صدر  میں حلف بردار ی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے بھی مشکلات کا مقابلہ کیا ہے، معاشی مشکلات کے خاتمہ کے لئے اقدامات اٹھائیں گے ،وزیراعظم  آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے ہم  اس پر عمل درآمد  یقینی بنائیں گے ۔