وزیراعلیٰ مریم نواز سے امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنزکی ملاقات،پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہونے پرمبارکباد

15

 

لاہور،12مارچ  (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنزنے ملاقات کی۔امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے وزیراعلیٰ مریم نواز  کو پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہونے پرمبارکباد دی۔ملاقات میں معاشی تعاون کے فروغ اور پاکستانی طالب علموں کے لئے امریکی اعلی تعلیمی اداروں میں سکالر شپ کے مواقع بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے امریکہ اور پنجاب کی مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر گفتگوکی گئی۔وزیراعلیٰ نے امریکی قونصل جنرل کو پنجاب اور امریکہ کے مابین اچھے تعلقات کو فروغ دینے کی کاوشوں کوسراہا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی اس موقع پر موجود تھیں۔