وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس

62

اسلام آباد،12 مارچ (اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے حوالے سے منگل کو اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیرِاعظم شہباز شریف نے ملکی آئی ٹی برآمدات بڑھانے کیلئے جامع روڈ میپ بنا کر پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں اربوں ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات اٹھائیں گےاور نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تعلیم و ہنر اور اسٹارٹ اپس کو درکار سہولیات فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ رواں برس آئی ٹی برآمدات کا متوقع حجم 3 ارب ڈالر سے زیادہ ہے، جو خوش آئند ہے مگر ہمیں اس میں اضافہ کرنا ہے۔پاکستان کے آئی ٹی کے شعبے کو بین الاقوامی معیار پر لانے کیلئے خوب محنت کرنا ہوگی۔