اسلام آباد،12 مارچ(اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے منگل کو ملاقات کی۔
پاک بحریہ کے سربراہ نے وزیرِ اعظم کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں پاک بحریہ کے حوالے سے پیشہ ورانہ امور پر گفتگو ہوئی۔











