وزیر اعظم شہباز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ملاقات

18

اسلام آباد، 09 مارچ (اے پی پی ):وزیر اعظم شہباز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ہفتہ کو یہاں  ملاقات کی ہے ، ملاقات میں وزیراعظم نے سردار ایاز صادق کو ایوان کی کارروائی احسن انداز سے چلانے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ دونوں رہنمائوں نے قانون سازی و پارلیمانی امور کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔