لاہور،16مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے صوبائی وزیرِ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر و میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے ہفتہ کو یہاں ملاقات کی۔خواجہ سلمان رفیق نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران پنجاب کے اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر، طبی تعلیم کے امور اور مجموعی ملکی و سیاسی صورتحال پر بات چیت کی ۔