وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے صدارتی انتخاب کیلئے ووٹ پول کردیا

14

پشاور، 9مارچ(اے پی پی): خیبر پختونخوا اسمبلی میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے، اب تک 118 میں سے 45 ممبران نے ووٹ پول کردئیے ہیں۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور اور ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی نے بھی اپنا  ووٹ پول کردیا ہے ۔