وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت سی ایم اینی شیٹیو کے مجوزہ روڈ میپ کا جائزہ اجلاس

0

لاہور،22مارچ (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس اور برطانیہ کے تعاون سے سی ایم اینی شیٹیو کے مجوزہ روڈ میپ کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ہیلتھ، تعلیم، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ،موسمیاتی تغیرات، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر شعبوں میں اشتراک کار پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کے لئے پائیدار اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیر اعلی نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کوفوکل پرسن مقرر کر دیا۔مریم نوازشریف کے عوامی فلاح و بہبودکے ویژن کے مطابق اہداف کے حصول پربھی اتفاق کیا گیا۔ سروس ڈیلیوری اور گڈ گورننس کے اشاریے کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعلی نے وفد کا خیر مقدم کیا اور پائیدار اقدامات کے لئے اشتراک کار کے جذبے کو سراہا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے ساتھ کام کرکے خوشی ہو گی۔صاف پانی، ویسٹ مینجمنٹ، ہیلتھ، ایجوکیشن سیکٹر میں بہت بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ زیادہ وقت پائیدار ترقی کے ماڈل کی منصوبہ بندی پر صرف ہورہا ہے اورایک بھی دیہی صحت مراکز تسلی بخش نہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ موبائل ہیلتھ یونٹس، کلینک آن وہیلز پروگرام لا رہے ہیں۔ ایف سی ڈی اوکے تعاون سے تعلیم اور صحت کے شعبہ میں نمایاں بہتری آئے گی۔ پنجاب میں ویسٹ مینجمنٹ کے نظام میں دیہات کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کوڑا اکٹھا کرنے کا مناسب سسٹم نہیں اور لینڈ فِل سائیٹس کی کمی ہے۔پورے صوبے کیلئے مئوثر اور پائیدار ویسٹ مینجمنٹ کا نظام لا رہے ہیں۔ترقی کے شارٹ ٹرم، میڈیم ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔

وزیر اعلی نے کہا کہ سموگ کے سدباب پرکام کرنے کی بہت ضرورت ہے۔ ماحولیاتی تحفظ کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ ماحول میں بہتری کے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں وقت لگے۔پی ایم یو کو ری سٹرکچر کیا جائیگا۔ مانیٹرنگ کا مناسب نظام ہو گا تو منصوبوں کے مطلوبہ نتائج حاصل ہوں گے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی مشیرپرویز رشید، صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن رانا سکندر حیات، صوبائی وزیرسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق،صو بائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریزخزانہ،سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، سکولز یجوکیشن،پاپولیشن، جنگلات، توانائی، ماحولیات،ڈی جی پی ڈی ایم اے،سی ای او پی بی آئی ٹی،برطانیہ ہائی کمیشن سے زو ویئر ، پولیٹیکل کونسلر،میٹ کلینسی ،سینئر گورننس ایڈوائزر،نوید عزیز ،سینئررسپونسیبل آفیسر ایس این جی پروگرام، کلارا اسٹرینڈوج  ،پنجاب میں برطانوی نمائندہ، مجیب خان ،پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس این جی،بلال را ،ڈیلیوری ایسوسی ایٹس اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔