وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے  ٹیراڈیٹا  کمپنی کے کنٹری ڈائریکٹر ہارون کانتھ کی ملاقات

20

اسلام آباد ،25 مارچ (اے پی پی(:وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ سے  ٹیراڈیٹا  کمپنی کے کنٹری ڈائریکٹر ہارون کانتھ نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ڈیٹا بیس، آئی ٹی برآمدات ، ٹیلی کام سیکٹر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پروزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں ڈیٹا  وقت کی اہم ضرورت ہے۔ڈیٹا کی تیز ترین موجودگی کا فیصلہ سازی میں اہم کردار ہے۔بہتر سروسز ڈیلیوری کے لیئے مربوط ڈیٹا بیس کا ہونا بہت ضروری ہے۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ سرکاری اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے مستحکم ڈیٹا بیس کا ہونا بہت اہم ہے۔ٹیراڈیٹا حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے۔