لاہور،19مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر آئے جہاں ان کے سینٹ کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی سکرونٹی کی گئی،ریٹرنگ آفیسر اعجاز انور چوہان نے کاغذات کی جانچ پڑتال کی۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آزاد حیثیت سے سینٹ کا الیکشن لڑیں گے اور ان کے تجویز کنندہ و تائید کنندہ مسلم لیگ ن خواجہ عمران نذیر ،پیپلز پارٹی کے حیدر گیلانی، مسلم لیگ قائداعظم کے شافع حسین اور استحکام پاکستان پارٹی کے غضنفر چھینہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔