وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پنجاب اسمبلی آمد

16

لاہور، 16 مارچ ( اےپی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینیٹ الیکشن کے لئے آزاد امیدوار کی حیثیت سے 2  کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔

 حکومتی اتحاد کی چاروں جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سینٹ انتخابات کے لئے تجویز کیا  اور تائید کی ۔

محسن نقوی آزاد حیثیت سے سینٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔

 محسن نقوی کو سینٹ انتخابات کے لئے مسلم لیگ ق کے شافع حسین نے تجویز کیا اور مسلم لیگ ن کے خواجہ عمران نذیر نے تائید کی ۔

محسن نقوی کو پیپلز پارٹی کے سید علی حیدر  گیلانی نے تجویز کیا جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے غضنفر عباس چھینہ نے ان کی تائید کی۔