اسلام آباد :27مارچ ( اے پی پی ): وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل چودھری سالک حسین سے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی کی ملاقات بروز بدھ اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر ترکیہ کے سفیر نے چودھری سالک حسین کو سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل کی وزارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ امور اور سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔
پاکستان اور ترکیہ کا مستقبل میں معمول کی نقل مکانی کے پہلوؤں کو فروغ دینے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق راۓ ہوا۔
چودھری سالک حسین نے کہا کہ وزارت سمندر پاکستانیز غیرقانونی تارکین وطن کی روک تھام کے لیے کردار ادا کر رہی ہے،وزارت سمندر پار پاکستانیز نے مہاجر کیمپوں میں آگاہی دینے میں بھی اپنا کردار نبھایا۔