پاکستانی سفارت خانہ روس میں 23 مارچ کی تقریب ، سفیر محمد خالد جمالی کی ماسکو واقعے کی مذمت

1

ماسکو، 23 مارچ(اے پی پی ): ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کے  باعث پاکستان کے سفارت خانے میں یوم پاکستان کی   مختصر   تقریب کا  انعقاد  کیا گیا۔اس موقع پر   حملے میں جاں  بحق  ہو نے والے افراد کو  کو خراج عقیدت پیش کرنے  کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔سفیر محمد خالد جمالی نے بھی واقعے کی مذمت کی۔

تقریب میں  یوم پاکستان کے حوالے سے  پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم   کے پیغامات بالترتیب سفیر اور سیکنڈ سیکرٹری نے پڑھ کر سنائے جبکہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے طور پر منانے کے لیے پرچم کشائی بھی کی گئی۔