کوئٹہ:یکم مارچ (اے پی پی)نامزد وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بکٹی نے کہا ہے کہ ڈھائی سالہ حکومتی فارمولا کے حوالے سے انہیں کوئی علم نہیں پارٹی کی اعلی قیادت جو فیصلہ کریگی ہمیں قبول ہے پاکستان پیپلزپارٹی صوبے معاملات حل کرنے کے لئے سیاسی ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے ناراض لوگ تشدد کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنا ئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلال بھٹو، اور کو چیئرمین آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں مجھ اعتماد کر کے وزیر اعلی کے لئے نامزد کیا میری کوشش ہو گی صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلے اور صوبے میں گڈ گورننس کو بہتر بنا ئے اس موقع پر پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و رکن اسمبلی نواب ثنا اللہ زہری نے نامزد وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مکمل تعاون سرفراز بگٹی کے ساتھ رہے گا جس طرح انہوں نے صوبائی وزیر داخلہ کے طور بہترین کام کیا اسی طرح وزیر اعلی کے عہدے پر رہتے ہوئے صوبے کے مسائل کے حل کے لئے کوشش کریں گے اس موقع پر پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر چنگیز جمالی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے صوبے میں بھاری اکثریت حاصل کی ہے بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے سرفراز بگٹی کو وزیر اعلی بلوچستان نامزد کیا ہے پاکستان پیپلزپارٹی عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کریگی۔