پاکستان کا سبز ہلالی پرچم – پاکستان کی پہچان

1

اسلام آباد،22 مارچ (اے پی پی):  پرچم کسی بھی قوم کی بقا سلامتی اس کے تحفظ اور اس کی خود مختاری کا ضامن ہوتا ہے اسی لیے کسی بھی ملک کی قوم کے لیے اس کے پرچم کی اہمیت انتہائی زیادہ ہوتی ہے۔

 پاکستان کا سز ہلالی پرچم بھی پاکستان کے لوگوں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کی بقا اور سربلندی کے لیے ملک اور قوم کی جانب سے بے پناہ قربانیاں دی جاتی ہیں جس کی بقا اور سربلندی کے لیے کسی بھی طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جاتا۔

 پاکستان کے قومی پرچم کا ڈیزائن امیرالدین قدوائی نے قائد اعظم کی ہدایت پر مرتب کیا تھا۔ یہ گہرے سبز اور سفید رنگ پر مشتمل ہے جس میں تین حصے سبز اور ایک حصہ سفید رنگ کا ہوتا ہے۔سبز رنگ اسلام اور سفید رنگ پاکستان میں رہنے والی اقلیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔